وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، قومی دن کی مبارکباد


وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی نیک خواہشات ظاہر کیں۔

سعودی عرب کیساتھ مذہب کا گہرا رشتہ ہمارے تعلقات کو ممتاز بناتا ہے، رانا ثنااللہ

اس موقع پر وزیراعظم  نے سعودی ولی عہد کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کی صورتحال اور امداد و بحالی کی جاری کاوشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب کے باعث عوام کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور ذریعہ معاش و املاک کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

 


متعلقہ خبریں