وزیراطلاعات سندھ کی انتخابی اہلیت بھی چیلنج ہوگئی

ایم کیو ایم والے الگ صوبے کی بات کرتے ہیں، مقاصد کھل کر سامنے آگئے ہیں: ناصر شاہ

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ کی انتخابی اورحکومتی اہلیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست گزارمحمد زبیر جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ناصر حسین شاہ 2009 سے دبئی (یو اے ای)میں اقامہ ہولڈر ہیں اورکمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

محمد زبیر جتوئی نے درخواست میں کہا ہے کہ 2013 کے کاغذات نامزدگی میں پی پی پی رہنما نے خود کو زراعت پیشہ ظاہر کیا تھا لہذا انہوں نے جھوٹ بولا، وہ صادق و امین نہیں رہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ ناصرحسین شاہ کو 2013 سے نااہل قرار دیتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے اور بطور وزیر ملنے والی تمام مراعات واپس لی جائیں۔

درخواست گزار زبیرجتوئی نے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اوردیگر کو فریق بنایا ہے۔

دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا۔

پاکستانی سیاست میں سابق وزیراعظم نواز شریف اورسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلیت کے حوالے سے بھی ’اقامہ‘ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں