ہوسکتا ہے عمران خان کو اٹھا کر تھر سے باہر کردیا جائے، امید ہے ایم کیو ایم قیادت اعتماد رکھے گی، وزیر داخلہ


کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان کو اٹھا کر تھر سے باہر کردیا جائے، امید ہے ایم کیو ایم قیادت ہم پر اعتماد رکھے گی۔

لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے کی آزادانہ تحقیقات کرانیکا فیصلہ: ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم تیار ہیں، وہ کریں گے کہ پھر اسلام آباد نہیں آئیں گے، تصادم کے راستے کے بجائے افہام و تفہیم سے معاملے کو ااگے بڑھائیں گے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت سے ملاقات کے لیے کراچی پہنچنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ادارے ملک کا امن تبا ہ کرنے والوں کو جہنم واصل کریں گے۔

حکومت بتائے ہم ساتھ کیوں دیں؟ ہمارا اعتماد چھین لیا، وزیراعظم آئیں، جواب دیں، خالد مقبول

انہوں نے کہا لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، لوگوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ایم
کیوایم کے لاپتہ لوگوں پر ان کی وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم سے ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ ایم کیوایم قیادت سے تعزیت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا تعلق جس صوبے سے بھی ہو ان کی بازیابی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے، حکومت کی یقین دہانی پر کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا ختم کیا، یقین دلاتا ہوں متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کریں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سوات میں دہشت گردوں کی آمد کی باتیں افواہیں ہیں، سوات میں سیکیورٹی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں، عمران خان اگر حوصلہ رکھتے ہیں تو ان کو نام بھی لینا چاہیے۔

اللہ نے چاہا تو ملک میں کوئی لاپتہ نہیں رہے گا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ گمشدہ اور لاپتہ کرنے کے خلاف ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں