چین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 500 ملین یوان امداد دینے کا اعلان

سینیگال

فوٹو: ہم نیوز


چین نے  پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے پانچ سو ملین یوان امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  چینی حکومت  سیلاب متاثرین کیلئے  تین سو  ملین یوان دے گی جب کہ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے سو ملین یوان دیئے جائیں گے دیگر ادارے سو ملین دیں گے۔

آسٹریلیا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پیٹ کونرے نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہو رہا ہے اور سیلاب سے مزید زندگیاں، خوراک اور فصلیں متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین حکومت کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور آسٹریلوی امداد عالمی خوراک پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اب تک چاروں صوبوں میں 1545 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ،جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے

اس ضمن میں گزشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے یومیہ رپورٹ جاری کی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 8958 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھروں کو جزوى طور پر نقصان ہوا، بارشوں اور سیلاب سے7 لاکھ 78ہزار 560گھر مکمل طو ر پر تباہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 5 فوجی جاں بحق

 


متعلقہ خبریں