جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال ، الیکشن کمیشن نے محمود خان کو طلب کر لیا  


الیکشن کمیشن نے چارسدہ جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال پر وزیراعلیٰ محمود خان کو منگل کو طلب کر لیا۔ 

ای سی پی نے خیبر پختونخوا میں جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جلسوں کے دوران تنبیہ کے باوجود سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بےدریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرمسابقتی ماحول میں منصفانہ،شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا، ذاتی حیثیت میں طلب

ای سی پی کے مطابق ضمنی الیکشن تک وزیراعلی ٰکاہیلی کاپٹراستعمال کرنےپرپابندی زیرغور ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر کو سہ پہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا جس میں اس خلاف ورزی پر مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں