صدر مملکت کی جانب سے مفاہمت کی کاوش کا کوئی علم نہیں، عمران خان لیگل ٹیم کی ہدایات پر چل رہے ہیں، عمر ایوب

صدر مملکت کی جانب سے مفاہمت کی کاوش کا کوئی علم نہیں، عمران خان لیگل ٹیم کی ہدایات پر چل رہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مفاہمت کی کاوش کا کوئی علم نہیں، عمران خان اپنی لیگل ٹیم کی ہدایات پر چل رہے ہیں، ہمارے رویے میں کوئی نرمی نہیں آئی، ہم احتجاج کی طرف جا رہے ہیں۔

حکومت چوں چوں کا مربہ ہے، وقت آئیگا یہ لوگ گھروں سے نہیں نکل سکیں گے، پرویز خٹک

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان کا سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 3 فیصد بڑھ گئی ہے، ہمارے دور میں بجلی کا 17 روپے فی یونٹ تھی آج 45 روپے سے بھی زیادہ ہے، ڈالر اس وقت 236 روپے تک پہنچ گیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں یہاں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ابھی گندم اور آٹے کا بحران آنے والا ہے، موجودہ حکومت تنکے کا سہارا لے رہی ہے، عوام کا سمندر باہر نکلے گا بلکہ نکلنا شروع ہو گیا ہے، لوگ ان کو گھروں سے باہر بھی نہیں نکلنے دیں گے، ملک میں حکومت اور معیشت بالکل ختم ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے کہا کہ حالات ان کو اگلے ڈیڑھ مہینے میں الیکشن کی طرف جانے پر مجبور کردیں گے، فوری انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

کچھ لو، کچھ دو کے فارمولے کے تحت چلنا چاہیے،سیاستدان اکھٹے نہ ہوئے تو تاریخ ذمہ دار ٹھہرائے گی، پر اعتماد ہوں جلد راستہ نکل آئیگا، صدر مملکت

ہم نیوز کے  پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر کے ان سے کافی ڈیل لی تھی، حکومت ختم ہوتے ہی ان میں سے زیادہ تر باہر جائیں گے، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ بلینس منفی میں ہے۔


متعلقہ خبریں