آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپیں جاری،100 فوجی ہلاک


آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں دونوں اطراف کے 100 فوجی ہلاک ہو گئے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک روز قبل شروع ہونے والی سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان صبح ہونے والا سیز فائر چند منٹ بعد ہی ختم ہوگیا۔

آرمینیا کے وزیراعظم نے 29فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بھی 50 آزری فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں: درجنوں فوجی ہلاک

آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پر مارٹرز اور گولیاں برسائیں۔  جبکہ آرمینیا کی وزارت دفاع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج آرٹلری، مارٹرز اور ڈرونز سے فوجی و سول انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔

دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والی یہ بدترین سرحدی جھڑپیں ہیں۔گزشتہ تین دیہائیوں کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دو بڑی جنگیں ہو چکی ہیں جب کہ متعدد چھوٹی سرحدی جھڑپیں ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں