اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے متعلق کوئی حل نکالا جا سکتا ہے، جو بھی کروں گا آئین کے دائرہ کار میں رہ کر کروں گا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا، ذاتی حیثیت میں طلب
ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے کہا تھا آرمی چیف کی پوزیشن بہت اہم ہے، میرٹ پر تقرری ہونی چاہیے، کہا تھا نواز شریف اور آصف زرداری میرٹ کا فیصلہ نہیں کر سکتے، ایک ملک سے مفرور ہے، آصف زرداری 30 سال سے پیسے چوری کر رہا ہے، ان کی ترجیح میرٹ نہیں بلکہ اپنے پیسے بچانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میری حکومت پاکستان کی بہتری کیلئے نہیں گرائی گئی ان کے اپنے مفادات تھے، اگر شفاف انتخابات میں یہ جیت جائیں پھر نئے آرمی چیف کا انتخاب کریں، یہ مجھے کوئی ایسا روڈ میپ دیدیں جس سے بہتری ہوتی نظر آرہی ہو، یہ لوگ جتنی دیر بیٹھے رہیں گے ملک کیلئے اتنا ہی نقصان دہ ہو گا۔
مجھے نواز ،الطاف سے نہ ملائیں، دہشتگردی کا مقدمہ ملک کی توہین، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نئی حکومت کے لیے سب سے پہلے سیاسی استحکام لانا ضروری ہوگا، اگر آپ کے پاس سیاسی استحکام نہیں تو معاشی استحکام نہیں آسکتا، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہوا تو معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا، سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔
سابق وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ مجھے ملک عزیز ہے کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، موجودہ حکومت پر یقین ہوتا تو میں انتظار کر لیتا، مجھے ڈر ہے کہ ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، آپشنز سب بری ہیں لیکن الیکشن سب سے بہتر آپشن ہے، ہماری دو صوبوں میں حکومت ہے، ان سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان اورسندھ میں غیرمعمولی بارشوں کی وجہ سےسیلاب آیا، سیلاب کے باعث بہت زیادہ تباہی ہوئی، 50 سال میں کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، ہمارےدور میں 10 ڈیمز کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
تحریک انصاف نے حکومت پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کا الزام لگادیا
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مستقبل میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے، پاکستان کی معیشت تیزی سے نیچے کی طرف جارہی ہے، پاکستان میں اس وقت ریکارڈ مہنگائی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پیسہ آنے کے باوجود پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکارہے، موجودہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی ایجنڈہ نہیں ہے، موجودہ حکمرانوں کاپلان صرف این آراو لینا تھا، پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سیاسی استحکام کے ذریعے ہی معاشی استحکام آ سکتا ہے، 5 سال کیلئے مضبوط حکومت آئے گی تومعاشی استحکام آئے گا۔
ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اگر ہائیکورٹ بولنے کا موقع دیتی تو شاید میں وہ بول دیتا جو وہ چاہتے تھے۔