کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش: سڑکیں زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں و آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن شاہراہوں و گلیوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب، ندی نالوں میں طغیانی

ہم نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی و تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں۔

ہلکی و تیز بارش ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی ،بہادر آباد ، طارق روڈ، بحریہ ٹاؤن، نوری آباد سپر ہائے وے، اسکیم 33، گلشن معمار اور گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے کئی شاہراہیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

ہم نیوز کو کراچی کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج اور کل کراچی میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں زیب النسا اسٹریٹ، سندھ اسمبلی بلڈنگ، سندھ ہائیکورٹ روڈ، اکبر روڈ، شاہین کمپلیکس، آرٹس کونسل اور ایم اے جناح روڈ سمیت اطراف کی سڑکوں اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہے جو ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کر رہا ہے، نتیجتاً کئی علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہو گیا ہے۔

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ کے اطراف 25 اعشاریہ 2 ملی میٹر، محکمہ موسمیات کے اطراف  18 اعشاریہ 5 ملی میٹ، قائدآباد کے اطراف 11 اعشاریہ 5 ملی میٹر، گلشن حدید میں 10 ملی میٹر، شارع فیصل کے اطراف 8 اعشاریہ 5 ملی میٹر، مسروربیس کے اطراف 7 ملی میٹر، کیماڑی میں 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر، جناح ٹرمینل کے اطراف 6 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 2 اعشاریہ 4 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں