بھان سعید آباد، ٹلٹی اور بھنبھا کو سیلابی پانی سے خطرات لاحق: درجنوں دیہاتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری

بھان سعید آباد، ٹلٹی اور بھنبھا کو سیلابی پانی سے خطرات لاحق: درجنوں دیہاتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری

سیہون شریف: بھان سعیدآباد، یونین کونسل ٹلٹی اور بھنبھا کے درجنوں دیہاتوں کو بھی منچھر جھیل کے سیلابی پانی سے خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے بعد مقامی ضلعی انتظامیہ نے درجنوں دیہاتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 18 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ٹائون کمیٹی بھان سعیدآباد، یونین کونسل شیخ، ٹلٹی اور بھنبھا کے درجنوں دیہاتوں کو بھی منچھر جھیل کے سیلابی پانی سے خطرات بڑھ جانے کے بعد مقامی انتظامیہ نے انہیں خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفیٰ نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں علاقے خالی کرنے کا الرٹ دیا ہے، منچھر جھیل کے سیلابی پانی سے سیم نالے کو آرڈی 1 سے لے کر 14 تک شدید دباؤ ہے، کسی بھی ممکنہ شگاف کے خدشے پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

فریدالدین مصطفیٰ کے مطابق مزید علاقے زیر آب آنے کے خدشے کے پیش نظر ٹرانسپورٹیشن پلان بنایا ہے، بھان سعید آباد شہر کے شہری اپنی فیملیز کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں، یونین کونسل شیخ، ٹلٹی اور بھنبھا کی عوام بھی اپنے گھر کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔

سیہون شریف: سیلابی پانی انڈس ہائی وے پر پہنچ گیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب عوام کو علائقے خالی کرنے کی اپیل کے بعد انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقتدامات نھیں اٹھائے گئے ہیں، متاثرین اپنی مدد آپ تحت نقل مکانی میں مصروف ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سکندر راہپوٹو سیم نالے کے بند پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھان سیدآباد کو آر بی او ڈی سیم نالے سے خطرہ ہے، صورتحال ہمارے ہاتھوں سے نکل رہی ہے۔

آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا، متاثرین سے ملاقات کی

سکندر راہپوٹو نے کہا ہے کہ منچھر جھیل کا سیلابی پانی سیم نالے سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث بھان سعیدآباد کو شدید خطرہ ہے، ہم نے مشینری طلب کی ہے لیکن پانی بہت زیادہ ہے، اتنی مشینری موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں