اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزيد 18 افراد جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 17 افراد زخمی ہوئے۔ ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 343 ہو گئى جبکہ ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والوں کى تعداد 12 ہزار 720 تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 536 افراد جبکہ خيبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وقت مشکل ہے مگر سب ملکر ان حالات سے نکل جائیں گے، وزیر اعظم
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک 260 اور پنجاب میں 191 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 43 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلا ب سے 844 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا اور ملک بھر میں اب تک 6 ہزار 579 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوچکی ہیں۔ ملک بھر میں 24 گھنٹے میں مزيد 664 مويشيوں کو نقصان پہنچا اور ملک بھر میں 7 لاکھ 51 ہزار 145 مويشيوں کو نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔