عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، دائر مقدمات کا فیصلہ فوری ہونا چاہیے، جاوید لطیف


شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

فوج مضبوط ہو گی تو ہم آزاد ہوں گے، عدلیہ مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق یوم دفاع اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے ملک کے خلاف سازش کے ثبوت جلد منظر عام پر آنے والے ہیں، نواز شریف قوم کی آواز بن کر جلد پاکستان واپس آ رہا ہے، نواز شریف نے جوہری دھماکے کر کے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے لیے سی پیک کا تحفہ لایا، عمران خان حالات کو کس طرف لے کر جا رہا ہے؟ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے، ماضی میں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو جیل میں بند کیا گیا لیکن تمام تر زیادتیوں کے باوجود نواز شریف نے ریاست کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

عمران خان کی مقبولیت کےطوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، شیخ رشید

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کو شش کر رہا ہے، آئے روز ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے، شہباز گل اور شوکت ترین جیسے لوگوں کے پیچھے عمران خان ہے لیکن سوال یہ ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون ہے؟ ملک میں آئین کی بالادستی یقینی بنانا ہو گی۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے، عمران خان کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ فوری ہونا چاہئے۔

عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز عمران خان کو ڈبل ڈیلر کے طور پر ڈیل کریں ،مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق میاں جاوید لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کا دن ہے، مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔


متعلقہ خبریں