اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میری بدنامی کا باعث بننے والوں کو آج مناسب جواب دوں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے میرے خلاف پروپیگنڈا مہم دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پروپیگنڈا مہم پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جومسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو ٹھیس پہنچائےوہ پاکستان کا دوست نہیں ، وزیر اعظم
عمران خان نے کہا کہ پشاور میں آج ہونے والے جلسے میں مخالفین کو باضابطہ جواب دوں گا۔ میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر میری بدنامی کا باعث بننے والوں کو آج مناسب جواب دوں گا۔ بس بہت ہو گیا۔
میں اس کڑےپراپیگنڈےپر نگاہ رکھےہوئےہوں جومجرموں کاPDMنامی گروہ میرےخلاف کررہاہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہPTIکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گاجو مجھےبدنام کرنےکیلئےمیرےالفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔بس بہت ہوگیا!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 6, 2022