پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی، امریکی رہنما شیلا جیکسن


امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی ، جہاں تک نظر دیکھ سکتی ہے پاکستا ن میں پانی ہی پانی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیواداروں نے سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا امریکی وفد ہے جس نے پاکستان کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

یاد رہے کچھ روز قبل پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ: تحصیل صوف شورو میں سیلابی پانی داخل، 200 گاؤں زیر آب

ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزيد 24 افراد جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 314 ہوگئى ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 5 ہزار735 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثراور 7 لاکھ 50 ہزار 405 مويشيوں کو نقصان پہنچا، جبکہ 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں، ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

 

 


متعلقہ خبریں