خان پور: ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، خطرے کے سائرن بجنا شروع

خان پور: ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، خطرے کے سائرن بجنا شروع

خان پور: ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔

منچھر جھیل کو مزید دو مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خان پور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اس وقت خان پور ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رات ایک بجے ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ خان پور ڈیم سے 8250 کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

ٹھٹھہ: تحصیل صوف شورو میں سیلابی پانی داخل، 200 گاؤں زیر آب

ہم نیوز کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طریقے سے متحرک ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں