خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم ،ہدف حاصل نہ ہو سکا،محکمہ تعلیم

school

پنجاب سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل


خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں داخلے کا ہدف 10لاکھ تھا، خیبر پختونخوا کے سرکاری ا سکولوں میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد بچوں کے داخلے ہو چکے ہیں، سرکاری ا سکولوں میں مقررہ ہدف سے  3 لاکھ سے زائد بچے کم داخل ہوئے۔ جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں 94 ہزار نئے بچے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے اسکولوں میں 73 ہزار سے زائد طلبا داخل ہوئے،جن میں 44 ہزار طلبا اور 705 طالبات شامل ہیں،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق  سب سے زیادہ نئے طلبہ پشاور اور سوات میں اسکولوں میں داخل ہوئے۔


متعلقہ خبریں