اب مہنگے تیل سے نہیں شمسی توانائی سے بجلی پیدا ہوگی، وزیراعظم کی منظوری

Shahbaz Sharif

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے پیدا کی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلے پر عملدرآمد کی بھی منظوری دے دی، شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لیے بنیادی قدم اٹھایا، منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن کی جگہ سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کےلیے سولر پاورسے بجلی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مزید ممکنہ بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کی ہے، گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

آئندہ ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں