سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری


راولپنڈی: ملک بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں ریلیف آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر کی 140 پروازیں چلائی گئیں اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 550 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راشن اور امدادی سامان پہنچایا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب متاثرین میں 6 ہزار140 راشن کے پیکٹ اور 325 خیمے تقسیم کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف میڈیکل کیمپوں میں 5 ہزار 213 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں