سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان کا اعلان

فوٹو: فائل


سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل کے مطابق انتونیو گوتریس نو ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

انتونیو گوتریس سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

انتونیوگوترس کا کہنا تھا کہ آج موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان تباہ ہورہا ہے۔ کل کوئی اور ملک بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہاں کے فراخ دل لوگوں کو مصیبت میں دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ اقوام متحدہ 52 لاکھ متاثر افراد کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گا ۔

اس سے قبل انہوں نے عالمی برادری سے  پاکستان کے  سیلاب متاثرین کیلیے 160 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی۔


متعلقہ خبریں