اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سیلاب زدگان کے لیے25 ہزار روپے فی خاندان امدادکی منظوری

Miftah Ismail

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کے لیے پچیس ہزار روپے فی خاندان امداد کی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیلاب زدگان کے لیے امداد کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھِں:سیلاب سے تباہی، مزید 36 افراد جاں بحق، 7لاکھ سے زائد مویشی ہلاک،ہزاروں کلومیٹر سڑکیں متاثر

اجلاس میں جی ٹوئینٹی ممالک سے قرض موخر کروانے کے لیے اقدامات کرنے اورایف اے ٹی ایف ٹیم کےدورہ کیلئے انتظامات،اخراجات کی ضمن میں 70 لاکھ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ این ایچ اے کو بزنس پلان کی تیاری کیلئے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں