امریکا کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان


امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق اضافی رقم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خرچ کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکا کی جانب سے اضافی امداد پر اظہار تشکر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

دوسری جانب اقوام متحدہ نے سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویترس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ 52 لاکھ متاثرہ افراد کو خوراک اور ضروری اشیا فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کی سیلاب متاثرین سے یکجہتی، صدر، وزیراعظم کے نام پیغام، 3لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا ہے اور گرین ہاؤس گیس عالمی حدت کا باعث بن رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں