تکلیف ہے نسیم شاہ سے 19 سال کی عمر میں چار اوورز نہیں ہو رہے، محمد حفیظ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے سب سے زیادہ یہ تکلیف ہے کہ نسیم شاہ سے 19 سال کی عمر میں چار اوورز نہیں ہو رہے۔

پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کم عمر ہیں لیکن پانچ مرتبہ انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کب تک نظام پر ملبہ ڈالتے رہیں گے، کھلاڑی کو اپنی فٹنس کا خود خیال رکھنا ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ سسٹم ان کا خیال نہیں رکھ رہا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر لیا

حفیظ نے کہا کہ اگر کوئی بندہ چالیس یا تیس سال کی عمر میں فٹ ہے اور کھیل رہا ہے تو آپ کو پسند نہیں آتا۔

اس موقع پر سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ نسیم شاہ پر این سی اے میں بہت کام ہوا ہے،ان کا ایکشن بہت بہتر ہو گیا ہے، اس ایکشن کے ساتھ ان کے جسم کے ہم آہنگ ہونے پر وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ 22 یا 23 سال کی عمر تک ایسے کرکٹرز کی انجری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں