خیبرپختونخوا میں سیلاب: غیررجسٹرڈ تنظیموں کے امدادی کیمپ لگانے پر پابندی


خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے صرف تجربہ رکھنے والی رجسٹرڈ تنظیموں کو کیمپ لگانے کی اجازت ہو گی۔

خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری نے سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی سامان کی جمع و تقسیم موثر بنانے کے لیےضوابط مرتب کرلیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف امدادی کاموں کا تجربہ رکھنے والی مستند رجسٹرڈ تنظیموں کو کیمپس لگانے کی اجازت ہوگی۔غیررجسٹرڈ تنظیموں اور انفرادی سطح پر امداد جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: اموات 1061 ہو گئیں

اسسٹنٹ کمشنرز کیمپوں کی جانچ کریں گے، متاثرین کو خشک راشن سامان کی امداد درکار ہوگی۔ بذریعہ سوشل میڈیا امدادی کیمپس کے مقامات اور اوقات بارے آگاہ کیا جائے گا۔

اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نقد امدادی رقوم براہ راست سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے اکاونٹ میں جمع کرائی جائے۔ چیف سیکرٹری آفس کا مزید کہنا ہے کہ ضوابط کا مقصد مخیر اور دردمند افراد کو فراڈ سے بچانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں