تگڑا مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دے دی

PAK INDIA

دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں میں ایک تگڑا مقابلہ ہوا، بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  بابر اعظم نے پاکستان جبکہ  روہیت شرما نے بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ  5 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے کپتان  روہت شرما اور کے ایل  راہول نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کے فاسٹ باولر اور ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کی دوسری گیند پر کے ایل راہول کلین بولڈ ہو گئے۔


اس کی جگہ آنے والے ویرات کوہلی نے بھی اسی اوور میں کیچ دیا جسے فخر زمان  نے چھوڑ دیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو محمد نواز نے افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔ روہت شرما نے 12 اور کوہلی نے 35 رنزبنائے۔

نسیم شاہ ایک بار پھر  اور اب کی بار سوریا کمار یادیو کو 18 رنز  پر کلین بولڈ  کر  دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کئی دلچسپ مراحل آئے۔ آخر اوور میں محمد نواز نے جدیجا کو 35 رنز پر آوٹ کردیا جس سے پاکستان کی جیت کی پھر امید پیدا ہونے لگا تاہم پانڈیا نے چھکا لگا کر میچ ختم کر دیا۔ وہ 17 گیندوں پر 33 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کے محمد نواز نے 3اور نسیم شاہ نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
India are 6️⃣2️⃣-3️⃣ after 10 overs 🏏@mnawaz94 picks up two key wickets as the required run rate is 8.60#AsiaCup2022 | #INDvPAK pic.twitter.com/zs4ZrsTcuA


اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے کپتان بابر  اعظم اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا۔پہلے اوور میں ایمپائر نےمحمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو آوٹ قرار دے دیا، پاکستان کی  طرف سے ریویو لینے پر ان کی وکٹ بچ گئی۔پہلے ہی اوور میں آخری گیند پر ایک بار پھرمحمد رضوان کے بیٹ سے دور گزرتی گیند  پر بھارتی کپتان روہت شرما نے ریویو لے لیا  اور اپنا ایک چانس ضائع کروا بیٹھا۔

تیسرے اوورمیں 15 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی،کپتان بابر اعظم 10رنز بنا کرکمار کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم کی جگہ فخر زمان بیٹنگ کرنے آئےاور چھٹے اوور میں 42 کے مجموعی سکور پر وہ بھی وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چل دیئے، فخر زمان نے بھی 10 رنز بنائے۔

محمد رضوان کا ساتھ دینے افتخار احمد آئے ہیں،انہوں نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز  بنائے اور وکٹ کیپر کوکیچ دے کر پولین لوٹ گئے۔

افتخار احمد کے بعد خوشدل شاہ  کھیلنے آئے اور پانڈیا کے ایک  اوور میں پہلے محمد رضوان  اور پھر خوشدل شاہ اوپر نیچے چلتے بنے۔محمد رضوان نے 43 جبکہ خوشدل شاہ نے 2 رنز  بنائے۔

محمد رضوان  کے جانے کی دیر تھی کہ پاکستان کا کوئی بھی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔محمد آصف 9، محمد نواز ایک،  شاداب خان 10 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈبیو کرنے والے نسیم شاہ پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا  بیٹھے۔ ان کی جگہ شاہ نواز دھانی کھیلنے آئے اور دوسری ہی گیند پر چھکا لگا دیا۔ انہوں نے 6 گیندوں کا سامنا  کیا اور دو چھکوں کی مدد سے رنز بنائے اور آخری  اوور میں بولڈ ہو گئے۔ حارث روف 13 رنز  بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔


پاکستان کی پوری ٹیم 19  اعشاریہ 5 اوورز میں آوٹ ہو گئی،بھارت کے ہاردک پانڈیانے3،بھونیشورکمارنے4کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

اس سے پہلے  بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس کے موقع پر گفت گو کرتے ہوئے کہا  کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان کو کم اسکور پر آوٹ کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ اگر وہ ٹاس جیت لیتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہو گی کہ بھارت کیخلاف اچھا اسکور کریں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو بھی کیا ہے اور وہ پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96 ویں پلیئر ہیں۔


دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے بھی دیئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراؤنڈ کے باہر اور اندر نظر آئے، ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔

بابراعظم اس وقت دنیا کے بہترین بیٹر ہیں، ویرات کوہلی

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باؤلر ہمارے ساتھ نہیں لیکن اس کی کمی محسوس نہ ہو اور یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہے تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں