بابراعظم کی کور ڈرائیو فزکس کتاب کا حصہ بن گئی

ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و مایہ ناز بیٹر بابراعظم کی کلاسک کور ڈرائیو نویں کلاس کے مضمون فزکس کا حصہ بن گئی۔

دنیا بھر کے شائقین اور سابق کرکٹرز ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بابراعظم کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کے نہ صرف معترف ہیں بلکہ انہیں حالیہ دور کا بہترین بیٹر بھی مانتے ہیں۔

حال ہی میں انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور اسٹیو اسمتھ میں سے بابراعظم کی کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا تھا اور ابھرتے ہوئے بیٹرز کو نصیحت کی تھی کہ وہ بابراعظم کی بیٹنگ کو فالو کریں۔

ٹیم میں موجود باقی فاسٹ بالرز شاہین کی کمی محسوس نہیں ہونے دے رہے، بابراعظم

اب 27 سالہ بابراعظم کی کور ڈرائیو کا ذکر وفاقی تعلیمی بورڈ (فیڈرل بورڈ ) کی نویں جماعت کے سلیبس میں ہوا ہے۔

نویں جماعت کی فزکس کی کتاب میں ایک سوال کی مثال میں پوچھا گیا کہ بابر اعظم 150 جے کی قوت سے کور ڈرائیو کھیلیں اور گیند کا وزن 120 گرام ہو تو یہ کس رفتار سے بائونڈری پر پہنچے گی؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اقدام کو بہت سراہا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں