سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو یہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی۔
حکومت کی جانب سے یہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں میں پاک فوج کےدستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، سیلابی صورتحال اور فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ
ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔
ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے دستے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت چاروں صوبوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔آئین کےآرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کے دستے صوبوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔