ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، شیخ رشید احمد

Rasheed

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں ورنہ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی بھی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایجنڈے سے مفتاح اسماعیل تبدیل ہوں گے اور شہباز شریف گھر جائیں گے۔ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر عمران خان کے حق اور مسلم لیگ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر خود کہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں بلکہ پی ڈی ایم  کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔ ن سے ش نکلے گی اور پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی جبکہ انتخابات کی تاریخ بھی آئے گی۔


متعلقہ خبریں