کراچی: کورنگی کاز وے زیر آب ، ٹریفک کے لیے پھر بند


 کراچی میں  مسلسل مون سون بارشوں کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے کو زیر آب  آنے پر ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

 کراچی میں  بارش کےبعدایک بارپھرکورنگی کازوے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے 300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات، لاکھوں بے گھر، فصلیں اور سٹرکیں تباہ

کورنگی کازوے پر سفر کرنے والوں کا سفر طویل ہوگیا۔  کازوے بند ہونے کے باعث جام صادق پل پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیا۔

شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سے قبل بھی بارش کے دوران کازوے کو دس روز بند رکھنے کے بعد کھولا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں