صوبائی حکومت نے سندھ  فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا

صوبائی حکومت نے سندھ  فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا

کراچی: حکومت سندھ نے سیلاب و بارش متاثرین کی امداد کے لیے ’سندھ  فلڈ ریلیف فنڈ‘ قائم کر دیا ہے۔

سندھ میں ایمرجنسی صورتحال 2010سے کہیں زیادہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ قائم کردہ سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں صوبائی وزرا ایک ماہ کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی، مشیران اور معاون خصوصی بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہیں سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

سیلاب متاثرین کی مدد اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، وزیر اعظم

شرجیل میمن نے اسی حوالے سے کہا ہے کہ گریڈ 17 سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین پانچ دن کی تنخواہیں فنڈ میں دیں گے جب کہ گریڈ 16 اوراس سے نچلے گریڈ کے تمام ملازمین دو دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے انٹرنیشنل ڈونرز اور مخیر حضرات سے بھی سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دینے اور حکومت سندھ کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

سندھ میں بارش اور سیلاب سے تباہی:سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب

ہم نیوز کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ بارشیں تاریخی سانحہ ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں، مشکل کی گھڑی میں قوم ایک ہو کر فلڈ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔


متعلقہ خبریں