کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

حکومت سندھ کابلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنےکیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

ہم نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات طے شدہ تاریخ 28 اگست کو ہی ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ووٹرزکی سہولت کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو باقاعدہ خط لکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں