اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور جلد الیکشن کرانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، عمران خان سے 7 کروڑ وصول کرنے کی ہدایت
ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال ، آئندہ کی حکمت عملی اور جلسوں کے انعقاد سمیت دیگر متعلقہ امور پر مشاورت کی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق منعقدہ مشاورتی اجلاس میں پارٹی قیادت کا کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کرانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
گیم چینجر خود پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، شیخ رشید
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جلسے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ اجلاس میں عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے؟
خاتون جج کو دھمکی پر توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس، 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر مشاورتی اجلاس میں کہا کہ نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب آؤں گا،
ملک کا نظام بہتر کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔