شہباز گل کے پارلیمنٹ لاجز میں کمرے پرچھاپہ،پستول،سیٹلائیٹ فون ودیگراشیا برآمد


اسلام آباد پولیس رات کے وقت شہباز گل کو لے کر پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئی، کمرے کی تلاشی کے دوارن ایک پستول سمیت متعدد اشیاء برآمد کرلی گئیں،شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحے کا لائسنس نہ دکھایا گیا تو شہباز گل پر ایک مقدمہ درج ہوگا۔

شہباز گل پارلیمنٹ لاجز میں کمرہ ایف 206 میں رہائش پذیر تھے،شہباز گل کے گھر پارلیمنٹ لاجز میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

پولیس شہبازگل کوبھی ہتھکڑیاں لگاکرساتھ لائی تھی، تلاشی کے دوران پولیس کوایک پستول،سیٹلائٹ فون،موبائل،کریڈٹ کارڈز،ڈائری،یوایس بیزبھی ملی ہیں۔

کمرے سے شہباز گل کا پرس بھی ملاجس میں 2 شناختی کارڈ سمیت مختلف کارڈ برآمد ہوئے، 2 پاسپورٹس بھی ملے،کمرے میں موجود الماری مہنگے کپڑوں سے بھری ہوئی تھی۔

وفاقی پولیس نے شہبازگل پرناجائز اسلحہ برآمدگی کا ایک اورکیس درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پولیس نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ لاجزسے ملنے والے پسٹل کا لائسنس فراہم نہ کیا گیا تو شہبازگل پرمقدمہ درج ہوگا۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرس تو گاڑی میں چھوڑ دیا تھا،لیکن یہاں کیسے آیا،انہیں علم نہیں۔

پرس ڈرائیور کے پاس ہوتا تھا،جس کمرے سے اسلحہ ملا وہ گارڈ کے زیر استعمال رہتا تھا،شاید یہ اس کا ہو،میرے کمرے میں چیزیں تبدیل تھیں،اس کا مطلب ہے کوئی آیا تھا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں لوڈڈ ریوالر کے متعلق علم نہیں۔انہوں نے یہ ریوالور کبھی نہیں دیکھا۔ان کے پاس اے کے 47 رائفل ہے، جس کا لائسنس ہے۔

صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا دوران حراست ان جنسی حملہ ہوا تو شہباز گل کا کہنا تھا جی ہاں ان پر جنسی حملہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں