شہبازگل صحت مندہے تو پھر ملاقات پر کیوں پابندی ہے؟فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہبازگل صحت مند ہے تو پھر ملاقات پر کیوں پابندی ہے؟

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‏شہباز گل کی یہ ویڈیو ٹھیک ہے تو یہ خوشی کی بات ہے، پولیس کو چاہئےعمران خان ، وکلا اور میڈیا کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت دیں۔

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔

انہوں نےکہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ ہے اور شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر سب کچھ کہا۔

پی ٹی آئی کا شہباز گل پر تشدد کیخلاف کل احتجاج کا اعلان: 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ مقدمے سےتوجہ ہٹانے کے لیے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔ کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئے اور شہباز گل پر بھی کوئی تشدد نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز گل سے منصوب سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو چکوال کی ہے اور عمران خان فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز گل پیشی کے وقت بیماری کا بہانہ بناتے ہیں اور ان کا اصل مقصد ہے کہ کہانی کو بدل دو۔


متعلقہ خبریں