27 ارب کے لگائے گئے نئے ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں،اجمل بلوچ

مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کیلئے کینسر سے کم نہیں، اجمل بلوچ

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ  نے حکومت کی جانب سے 27 ارب کے لگائے گئے نئے ٹیکسز کو مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا وعدہ تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے فکس سیل ٹیکس لگا کر تاجر برادری کو ایک ماہ خوار کیا گیا، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھے بغیر لگایا گیا نیا ٹیکس قابل قبول نہیں۔

لگژری اشیا پر پابندی ہٹانے کا اعلان، 26 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 26 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا رہے ہیں جبکہ لگژری اشیا کی درآمدات پر پابندی ختم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جتنی شرائط تھیں ہم نے پوری کردی ہیں۔ چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا۔

انہوں ںے کہا کہ درآمدات ہمارے کنٹرول میں ہے تاہم ہم نے اس پر جو پابندی عائد کی تھی وہ اب ختم کر رہے ہیں اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے کہ ہم درآمدات پر جلدی پابندی ہٹا لیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم گندم، کاٹن اور دیگر اناج درآمد کرتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ پوری قوم کے لیے اناج مہیا کریں۔ ہمارے پاس محدود ڈالرز ہوں تو ہم یہ ذمہ داری پوری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے درآمدات سے پابندی ہٹانا ضروری ہے تاہم بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگائیں گے لیکن پہلے آٹے چینی دال کو ترجیح دیں گے۔ درآمدات پر پابندی ہٹانے کے بعد کسٹم ڈیوٹیز کا سامنا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پاک فوج کے درمیان تفرقہ فائدہ میں نہیں، الیکشن کرانا ہوگا، فواد چودھری

وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ لگژری آئٹمز پر ڈیوٹیز لگا دیں گے۔ بجلی پر سبسڈی دیں گے اس کی ہم فنڈنگ کر رہے ہیں۔ ہم 42 ارب کا ہدف پورا نہیں کر سکے جبکہ ری وائز ہدف 27 ارب روپے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیل ٹیکس ہٹا دیا جائے گا اور انکم ٹیکس رہے گا جبکہ یکم اکتوبر سے سیلز اور انکم ٹیکس یونٹس بڑھنے پر بڑھتا رہے گا۔ 15 بلین گیپ کو پورا کرنے کے لیے 15 ارب سے زیادہ کا ٹیکس لگایا ہے اور 26 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا رہے ہیں۔ سگریٹ پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں لیکن بہت ساری اشیا پر ٹیکس مؤخر کر دیا۔


متعلقہ خبریں