لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو پہلی اننگز میں 179 رنز کی برتری


لندن: انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد  363 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے دن کا آغاز 350 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ قومی ٹیم کے آخری دو کھلاڑی تیسرے دن اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے اور مجموعی اسکور میں صرف 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور وہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔

گزشتہ روز ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں