اسلام آباد: پاکستان نے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔
آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی (ایل او آئی) میں یقین دہانی کرائی گئی کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہو گا، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا۔
آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا جبکہ پاکستان بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سب نے فوج کے خلاف باتیں کی ہیں، انہیں کیوں نہیں بلایا جارہا ، اسد عمر
فیٹف (ایف اے ٹی ایف) شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا اور درآمدی اشیا پر پابندی پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کا دوبارہ آغاز کر دیا
ایل او آئی میں یقین دہانی کرائی گئی کہ خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا جبکہ گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا۔