سب نے فوج کے خلاف باتیں کی ہیں، انہیں کیوں نہیں بلایا جارہا ، اسد عمر

اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوگئی ہے، اسلام آباد پولیس کی حراست میں شہباز گل پربے تحاشا تشدد کیا گیا تھا۔

شہباز گل سے جیل میں ملاقات کرنے کے بعد اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل نے بتایا کہ  ان کے ساتھ یہاں پر ٹھیک طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے، لیکن یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے، ان کامقصد تشدد کر کے عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے۔

شہباز گل سے فون بھی انہوں نے لیا تھا، عمران خان کے بیان پروضاحت دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل نہیں جیل کہا تھا، عمران خان ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن، آصف زرداری، رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف سب نے فوج کے خلاف باتیں کی ہیں، انہیں کیوں نہیں بلایا جارہا ہے، پرچے کیوں نہیں کٹ رہے، سوال ان سے کیوں نہیں پوچھے جارہے؟

نواز شریف سے لندن واپس آنے پر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف ملک میں آئے قانون نے اجازت دی سیاسی کمپین کی تو عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے مجھے یقین ہے۔

اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شہباز گل سے اڈیالہ ملاقات ہوئی، حوصلہ ابھی بھی بلند ہے. بد ترین تشدد کے باوجود، جو اس پر اسلام آباد میں کیا گیا، عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دینے سے انکار کر دیا.، فون اسے حراست میں لیتے ہوئے ہی پولیس نے لے لئیے تھے. سوائے مزید تشدد کرنے کے ریمانڈ مانگنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں