گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیربٹ کی وطن واپسی، زبردست استقبال


  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے  گولڈ میڈلسٹ جیتنے والے ویٹ لفٹر  نوح دستگیربٹ واپس وطن پہنچ گئے۔

ویٹ لفٹرز محمد نوح دستگیر بٹ  کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا  شاندار استقبال  کیا گیا اور اِن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ اور دیگر حکام  خود نوح بٹ کا استقبال کرنے ائیر پورٹ پہنچے۔نوح دستگیربٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:’’نوجوان محنت کریں، پھل ملے گا‘‘گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن پہنچ گئے، شاندار استقبال

میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔

نوح دستگیر بٹ کے ہمراہ آج ویٹ لفٹرنزلا دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ بھی وطن پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے لیے  گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں