نیدرلینڈز سے میچ، پاکستان کے 2کرکٹرز کا ڈیبیو


نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ آج میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بلے باز سلمان علی آغا نے کہا اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں۔ اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔


یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے۔ ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے۔ کوشش کروں گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ پاکستان کی طرف سے 13 ٹیسٹ میچ جب کہ سلمان آغا 2 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں