عالمی شہرت یافتہ ناول نگار نکولس ایونز کا انتقال ہو گیا

عالمی شہرت یافتہ ناول نگار نکولس ایونز کا انتقال ہو گیا

لندن: عالمی شہرت یافتہ مصنف، صحافی، اسکرین رائٹر اور ناول نگار نکولس ایونز کا انتقال ہو گیا ہے۔ 1950 میں سینٹرل لندن میں پیدا ہونے والے نکولس ایونز کی عمر 72 سال تھی۔

سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کے آخری سربراہ ودیم بکاٹن کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز نے مؤقر فرانسیسی جریدے ’نیوز ان فرانس‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممتاز ناول نگار کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

نکولس ایونز کا عالمی شہرہ آفاق ناول  دی ہارس وسپرر 1995 میں منظر عام پر آیا تھا جس نے انہیں عالمی سطح پر بے پناہ شہرت دلائی۔ انہوں نے بحیثیت صحافی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں خدمات سر انجام دیں۔ ان کے تحریر کردہ شہرہ آفاق ناول پر فلم بھی بنائی گئی۔

کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کر گئے،459 نئے کیسز رپورٹ

عالمی شہرت یافتہ ناول دی ہارس وسپرر کا دنیا کی 40 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا، اعداد و شمار کے تحت اس کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں اور وہ دنیا کے 20 ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں