سونا ہزاروں روپے سستا

سونے قیمت

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار300 روپے کمی کے بعد  ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت  3 ہزار686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار55 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپے 51  پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاونت کیلئے سعودی عرب کا 3ارب ڈالر دوبارہ ڈپازٹ کرنے کا ارادہ

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو بعد میں 213.98 پر بند ہوا، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 764 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43,621.82 کی سطح پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں