صوبے کو مثالی بنا کے چھوڑیں گے، ہم راستہ نکالنا جانتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کو مثالی بنا کر چھوڑیں گے اور ہم راستہ نکالنا جانتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ہوا ہے اور ہم تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ جو اہداف میں نے فکس کیے ہیں وہ بڑے بڑے ہیں۔ اللہ آپ کی مدد کرتا ہے اور مشکلات خودبخود حل ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے فکر رہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ہر ایک سے کام لیں گے۔ جب بھی حکومت میں آیا ہوں تمام افسران کی عزت میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم جوہری ملک بن سکتے ہیں تو معاشی ملک کیوں نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

پرویز الہیٰ نے کہا کہ جب کسی کو عزت دیتے ہیں تو پھر آپ کو بھی عزت ملتی ہے۔ ہمارے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی کمی نہیں ہو گی اور ہم راستہ نکالیں گے کیونکہ ہم راستہ نکالنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی مشکل راستوں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور اب صوبے کو مثالی صوبہ بنا کے چھوڑیں گے۔ سب نیک نیت لوگ ہیں جنہیں میں ساتھ لے کر چل رہا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عزت احترام پہلے ہے اور کام تو ہم نے کرنا ہی ہے۔


متعلقہ خبریں