پاک فوج کے زیرملکیت تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے،مفتاح اسماعیل

پیش کردہ بجٹ پائیدار نہیں، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاک فوج کے زیرملکیت تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عسکری بینک بھی نیشنل بینک اور ایچ بی ایل کے برابر کا ٹیکس ادا کرتا ہے، اسی طرح فوجی فرٹیلائزر اینگرو اور فاطمہ فرٹیلائزر کے برابر ٹیکس دیتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکس ختم ہوجائےگا، ٹیکس اسٹرکچر میں ایک دو غلطیاں ہوئی ہیں،اس لیے اسے تبدیل کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اشیا کی قیمتوں کی بنیاد پر ٹیکس وصول کریں گے۔


متعلقہ خبریں