بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں جوروٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گے، مہیلا جے وردھنے


سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں جوروٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

آئی سی سی رویو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابراعظم کے پاس بہترین موقع ہے، وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ اسکور کر رہے ہیں اور ان کی اچھی کارکردگی کی جھلک ان کی آئی سی سی رینکنگ میں دکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم قدرتی طور پر ایک بہترین صلاحیتوں کے بیٹر ہیں جو ہر طرح کی کنڈیشن میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی، بابراعظم

ایشیا کپ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ بنگلہ دیش کی حالیہ فارم کافی ناقص ہے جب کہ سری لنکا قدرے بہتر کرکٹ کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا انتظار ہے، بطور شائق یہ میچ دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے۔


متعلقہ خبریں