خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں، یہ مسئلہ صوبائی نہیں قومی ہے، وزیر دفاع


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کی موجودگی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں، یہ صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے۔

ہمیں فوج سے لڑانے، پارٹی توڑنے اور مجھے نااہل کرانے کا منصوبہ ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سے سرد مہری کا ماحول ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے، خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

کون عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے؟ وہ ٹی وی پہ آکر بغاوت پر اکسا رہے ہیں، مصدق ملک

ہم نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات اوردیر میں طالبان کے خلاف جلوس نکالے گئے ہیں، طالبان کا مسئلہ صوبائی نہیں قومی ہے۔


متعلقہ خبریں