چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کو لاہور میں عظیم الشان جلسہ کریں گے جس میں اہم اعلانات کروں گا اور مستقبل کالائحہ عمل دوں گا۔
انہوں نے یہ بات سربراہ مسلم لیگ ض اعجازالحق سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے،کسی نے غلط کام کیاہے تو باقاعدہ وارنٹ جاری کرکے تفتیش کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی، بیروزگاری اورامن وامان پر بالکل توجہ نہیں دے رہی ، ملک روزبروز مہنگائی کی دلدل میں پھنستا جارہاہے۔