وزیراعظم کی عوام کو مہنگی بجلی کا متبادل سولر دینے کی ہدایت

shahbaz sharif

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کے بجائے عوام الناس کو متبادل کے طور پر سولر دینے کی ہدایت کی ہے۔

مہنگی بجلی مزید مہنگی ہو گئی: ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں وفاقی وزرا اور مشیران سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولر ائیزیشن سے مہنگے درآمدی ایندھن کا بل کم ہو گا اور کم لاگت کی ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی۔ انہوں ںے واضح طور پر ہدایت دی کہ صارفین کو سولر سسٹم کی فراہمی کے دوران بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جائے۔

آٹا، پیاز، ٹماٹر، دالیں، آلو، بیف، بچوں کا دودھ اور انڈے سمیت 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اعلیٰ سطحی اجلاس سے کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بجلی منصوبوں کی تعمیر میں تعطل پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں وصول رقم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

بجلی سبسڈی والے علاقوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ نیازی حکومت کی آلٹرنیٹ انرجی پالیسی کے بعد اس شعبے میں سرمایہ کاری نہ آئی۔


متعلقہ خبریں