اسلام آباد:پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی عمران خان کی رہائش گاہ آمد

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات: وزیر اعظم کو نوٹس جاری

پنجاب پولیس کے اہلکار اسلام آباد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

راولپنڈی ویسٹریج پولیس کی نفری بنی گالہ پہنچی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے بنی گالہ آنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ کچھ دیر بعد پنجاب پولیس کے اہلکار بنی گالہ سے واپس چلے گئے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی پر 76سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں۔

بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہورہا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔ اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس اسلام آباد آنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کوئی بھی صوبہ یہاں فورس نہیں بھیج سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔ بنی گالہ کو وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس ڈکلیئر کیا گیا تو دیکھیں گے۔ اگر کوئی رکاوٹ آئی تو قانون کے مطابق دور کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں