برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کا میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ آسٹریلوی ایتھلیٹ میڈلز جیتنے کی دوڑ میں سب پرسبقت لے گئے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان 18ویں پوزیشن پر رہا۔
کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سب سے زیادہ تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن کا ارشد ندیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان
آسٹریلیا کے تمغوں میں سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز شامل ہیں۔
THE FINAL MEDAL TABLE.🏅#CommonwealthGames | #B2022 pic.twitter.com/YeEx4YOPl8
— Commonwealth Sport (@thecgf) August 8, 2022
انگلینڈ 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسرے نمبر پر رہا۔ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 18 ویں پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے۔