وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی ہے.
شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صبح سویرے اٹھتے ہی بہت ہی حیران کن خبر سنی ، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ ان کی انتھک کوشش، ولولہ اور سخت محنت نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے، ارشد آپ کو آپ کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔
What an amazing news to wake up to early this morning! Arshad Nadeem has done Pakistan proud by winning the first gold medal in Commonwealth Games. His consistency, passion & hard work hold lessons for our youth. Congratulations Arshad on your brilliant achievement.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 8, 2022
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوح بٹ اور ارشد ندیم نے سونے، شریف طاہر، زمان انور اور انعام بٹ نے چاندی، شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کامن ویلتھ کھیلوں میں کانسی کے تمغے جیت کر مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا اور اقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے. آپ پوری قوم کا فخر ہیں.
میں ان تمام ایتھلیٹس سے وطن واپسی پر ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرونگا. اسکے علاوہ کامن ویلتھ کھیلوں میں شریک دیگر پاکستانی ایتھلیٹس بھی قابلِ تعریف ہیں جو محنت اور لگن سے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں. جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں.
کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔
ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی سب سے لمبی تھرو تھی۔ تائیوان کے چاوسن چینگ 2017میں 91 اعشاریہ میٹر کی تھرو کی تھی